ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام،2منشیات ڈیلرز گرفتار

لاہور میں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام،2منشیات ڈیلرز گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: لاہور میں پولیس نے منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بناتے ہوئے 2 منشیات ڈیلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او باٹا پور آصف منصب نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کارروائی کرتے ہوئے ڈیال گاؤں میں2 منشیات فروش ملزمان شعیب اور فہد  منشیات سمیت گرفتار کیے ہیں جبکہ دوران گرفتاری ملزمان نے مزاحمت کی جسکے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے 6 کلو 240 گرام آئس  اور1کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ ملزمان کے خلاف  پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں ملزمان شعیب، فہد، سبطین، عامر، گلفام وغیرہ کو نامزد کیا ہے۔