ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے۔جنرل ساحر شمشاد مرزا

 پاکستان عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے۔جنرل ساحر شمشاد مرزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سنٹر برائے اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کے تحت 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس  ہوئی ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے 

سی آئی ایس ایس کے تحت ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے دور میں نیوکلئیر ڈیٹرنس کے موضوع پر کانفرنس ہوئی ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا افتتاحی سیشن میں مہمان خصوصی تھے

 جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا پاکستان عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے۔جنوبی ایشیا میں امن و استحکام باہمی اقدامات اور جوہری خطرات میں کمی سے ممکن ہے،کانفرنس میں اقوام متحدہ، چین، روس، کینیڈا، سوئٹزرلینڈ، امریکہ، آسٹریلیا اور یورپ سے ماہرین کی شرکت کی ،ممتاز بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے عالمی نیوکلیئر پالیسیوں پر اظہارِ خیال کیا،کانفرنس کا مقصد پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور تعاون کو فروغ دینا تھا