لاڑکانہ : پولیس اہلکار آپے سے باہر , نوجوان پر تھپڑوں کی برسات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاڑکانہ میں پولیس اہلکار آپے سے باہر ہوگیا،پولیس موبائل نے شہری کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری اور پھر موبائل ڈرائیور نوجوان سے لڑ پڑا جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان کو ڈرائیور کی جانب سے تھپڑبرسائے گئے، نوجوان پر تھپڑوں کی برسات کے دوران وردی میں ملبوس پولیس اہلکار نوجوان کو بچانے کی کوشش میں کرتا رہا لیکن ڈرائیور آپے سے باہر ہوگیا۔پولیس ڈرائیور کی نوجوان کو پٹائی کی وڈیو منظر عام پر آگئی۔