ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا عدالت گورنر ، صدر کو ہدایات جاری کرسکتی ہے? نیا سوال

کیا عدالت گورنر ، صدر کو ہدایات جاری کرسکتی ہے? نیا سوال
سورس: city 42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ملک اشرف: ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے حمزہ شہباز  کی  وزارت اعلی کے حلف سے متعلق  لاہور ہائیکورٹ کا  فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ۔

 رپورٹ کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا موقف ہے کہ گورنر پنجاب کو نوٹس ہی نہیں کیا گیا اور نہ ان کو سنا گیا ، دوسری جانب صدر پاکستان کیس میں فریق نہیں تھے انہیں کیسے کیس میں   ہدایات جاری ہو سکتی ہیں جبکہ آٸین کے تحت صدر اور گورنر کو  ہدایات جاری نہیں کی جاسکتیں ۔

 یادرہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  نے  صدر مملکت کو نومنتخب وزیر اعلی پنجاب  حمزہ شہباز کے حلف لینے کیلئے دوسرے فرد کو مقرر کرنے کا حکم دے دیا ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  امیر علی بھٹی نے مختصر فیصلہ لکھواتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر حلف لینے سےانکار نہیں کرسکتا۔ صدر مملکت کو کو فیصلے کی کاپی بھجوائی جائے ۔  اس حکم کے ساتھ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی حلف برداری کی درخواست نمٹا دی۔