عابد چودھری: روٹھی بیوی کو منانے جانے والے شخص کی مبینہ خودکشی ، بیوی کے ساتھ جانے سے انکار پر بابر نےفائر مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے رہائشی بابر نیامت کی بیوی کچھ عرصہ قبل جھگڑ کر میکے آ گئی تھی۔شوہر کے بار بار منانے پر بیوی سسرال جانے پر کسی طور بھی راضا مند نہیں تھی۔ذرائع کے مطابق شوہر آخری دفعہ بیوی کو میکے سے لینے کیلئے گیا لیکن بیوی نے انکار کردیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر شوہر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے۔