میجر حارث تشدد کیس، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

میجر حارث تشدد کیس، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی )  جوڈیشل مجسٹریٹ نے میجر حارث پر  تشدد کے  کیس میں گرفتار ملزمان  کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کر دی۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ تصور اقبال نے  میجر حارث  تشدد  کیس پر سماعت کی ، سی آئی اے نے  جسمانی ریمانڈ میں توسیع کیلئے ملزمان باڈی گارڈز  اظہر ندیم، علی رضااقبال اور محمد حسین  کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا ، دوران سماعت  میجر حارث کے وکیل  رانا عبد المعروف  ایڈووکیٹ نے کہا کہ  لیگی  رہنما خواجہ  سلمان رفیق اور حافظ نعمان  کے ایماء پر تشدد ہوا،  باڈی گارڈز نے میجر حارث کو سڑک پر روک کر  بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ، خواجہ سلمان رفیق دوران تشدد اپنے گارڈ سے فون پر گفتگو کرتے رہے ۔

 سی آئی اے کے تفتیشی افسر ظہیر الدین  نے  کہا کہ  ملزمان سے میجر حارث کاآئی فون  اور آلہ ضرب برآمد کرانا ہےلہذا ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے  ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔ 

واضح رہے کہ 13 اپریل بروز جمعرات کو لاہور میں راستہ نہ دینے پر پرائیویٹ گارڈز نے حساس ادارے کے افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، اس کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم پھر رہا کردیا گیا۔