ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مثبت پیشرفت۔احسن اقبال نے اسد عمر کو دعوت دیدی

احسن اقبال ، اسدعمر
کیپشن: Ahsan Iqbal , Asad Umar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سیاسی گرما گرمی میں مثبت پیشرفت۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سابق وزیر اسد عمر کو دعوت نامہ بھجوا کر الوداعی افطار ڈنر پر بلالیا۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسد عمر کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا ہے کہ سیاسی روایات کے تحت آپ کو الوداعی ڈنر دینا چاہتے ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا اسد عمر کو بھیجے گئے خط میں کہنا ہے کہ ملاقات میں آپ کی حکومت کی جانب سے عوامی مفاد کے ترقیاتی منصوبوں پر بات ہوگی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ملاقات میں آپ کےشروع کردہ منصوبوں کو جاری رکھنے پر گفتگو ہوگی۔ امید ہے آپ مثبت جواب دے کر وقت سے آگاہ کریں گے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor