ویب ڈیسک: وزیراعظم نے آج نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا اور تینوں سروسز چیف شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مبینہ دھمکی آمیزخط کاجائزہ لیاجائےگا، اجلاس ڈھائی بجے وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم نے شمالی وزیرستان میں جدید یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس موقع پر دانش اسکول، میڈیکل کالج کے قیام وہاں پر جدید سہولتوں سے آراستہ موبائل اسپتال بنانے کا اعلان بھی کیا۔