آئی سی سی نے بھارت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

 آئی سی سی نے بھارت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی :بھارت میں کورونا کا پھیلاﺅ، آئی سی سی کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ایک بہت بڑا چیلنج بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا کے بڑھتے ہوئے ریکارڈ کیسز کے باعث آئی سی سی کو تشویش لاحق ہو گئی ہے اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ایک بہت بڑا چیلنج بن گیا۔
 ذرائع کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی سے قبل آئی سی سی نے کورونا کی صورتحال کا بغور جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،ٹی ٹونٹی کے انعقاد کے لیے آئی سی سی مکمل تسلی کرنے کی خواہشمندہے کیونکہ ٹیموں اور براڈ کاسٹرز سمیت دیگر متعلقہ افراد کی صحت اور حفاظت کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔  اس حوالے سے آئی سی سی کا وفد اگلے چند روز میں بھارت کا دورہ کرے گا۔

وفد کے لیے موجودہ صورتحال میں بھارت جانا ایک چیلنج ہے,وفد ورلڈ کپ کے لیے بھارت کے 9 مجوزہ مقاماے کا بھی جائزہ لے گا۔ آئی سی سی جائزہ لینے کے بعد وینیوز کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں بھارت میں کھیلا جانا ہے۔