دوسری بیوی کے متلاشی افراد کے لئے ویب سائٹ متعارف

marriage
کیپشن: marriage
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شادی کوئی بچوں کا کھیل نہیں ایک بڑی ذمہ داری ہے لیکن بسا اوقات بہت سے لوگ اپنی شادی سے خوش نہیں ہوتے اور دوسری بیوی کی تلاش میں رہتے ہیں۔
 حیران کن خبر یہ ہے کہ پاکستان کی مشہور شخصیت آزاد چائے والا نے دوسری بیوی کی تلاش کے لیے ویب سائٹ لانچ کردی۔ مشہور شخصیت نے منفرد ویب سائٹ متعارف کراکر ایک بار پھر سب کو حیران کردیا ہے۔ ویب سائٹ سیکنڈ وائف ڈاٹ کام (Secondwife.com) مسلمانوں کو ازدواجی خدمات فراہم کرے گی اور اس کے ذریعے مسلمان اسلامی تعلیمات کے مطابق دوسری ،تیسری اور چوتھی شادی کرسکیں گے۔
ویب سائٹ کے مطابق ویب سائٹ متعارف کرانے کا مقصد ان خواتین کو مدد فراہم کرنا ہے جن کو شوہروں کی تلاش ہے اور انہیں ایسے مردوں سے رابطے میں لانا ہے جو دوسری، تیسری یا چوتھی بیوی کی تلاش میں ہیں۔