سرکاری افسران کے لیے بری خبر

On FIR dismissal from service from local govt department
کیپشن: On FIR dismissal from service from local govt department
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:محکمہ بلدیات کے افسران اور ملازمین کے لیے بری خبر،ایف آئی آر درج ہوتے ہی  نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔

محکمہ بلدیات نے 90 ہزار ملازمین اور افسران کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، محکمہ بلدیات  کی جانب سے افسران اور ملازمین کیلئے نئی پالیسی  منظور کرلی گئی، نئی پالیسی کے مطابق افسران اور ملازمین  کے خلاف کسی بھی قسم کی ایف آئی آر درج ہوتے ہی  نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔

ایف آئی آر کے اندراج پر محکمہ بلدیات از خود انکوائری کرے گا،نوکری سے فارغ کرنے کے لیے  ایف آئی آر کا اندراج ہی کافی ہے۔ محکمہ بلدیات کا کہنا ہے  کہ ایف آئی آر کے اندراج کے ساتھ ہی انکوائری پر افسر یا ملازم کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا جبکہ محکمہ بلدیات  عدالتی فیصلے کا انتظار نہیں کرے گا،عدالتی فیصلےسےپہلے ہی محکمہ بلدیات اپنی انکوائری کرے گا۔