کورونا پھر قیمتی زندگیاں نگلتا رہا،متعدد نئے مریضوں کا انکشاف

deaths from corona
کیپشن: deaths from corona
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)کورونا وائرس کی شدت برقرار ، وائرس مزید قیمتی زندگیاں نگل گیا، لاہور میں کورونا کے 1466 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔
 تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی شدت برقرار ہے وائرس مزید23 قیمتی زندگیاں نگل گیا جبکہ شہر میں کورونا کے 1466 نئے مریضوں کی تصدیق بھی ہوئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 1263 مریض داخل ہیں جن میں سے کورونا کے 829کنفرم اور 434 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں۔
کورونا وائرس میں مبتلا 245مریضوں کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے جنہیںوینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔کورونا کے 646 مریض ہائی ڈپنڈنسی یونٹس اور 375 مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں،ہسپتالوں کے کورونا آئی سی یوز میں 90 فیصد سے زائد بیڈز بھر گئے کورونا آئی سی یوز میں گنجائش کی شدید کمی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تواعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57591 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5857 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 98 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 10.6 فیصد رہی۔ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16698 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 78238 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 84935 ہے۔24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3986 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 76605 ہو گئی ہے۔