سٹورز مالکان کا شاپنگ کے اوقات دن 2 سے رات 10 بجے تک کرنیکا مطالبہ

Chain Stores Timings
کیپشن: Chain Stores Timings
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہراہ تجارت (شہزاد خان) شہر کے بڑے چین سٹورز نے شاپنگ کے اوقات کار دن 2 سے رات 10 بجے تک کرنے کا مطالبہ کر دیا،  سٹورز مالکان نے کہاہے کہ اربوں روپے کی انویسٹمنٹ اور کروڑوں روپے کے اخراجات ہیں۔ عید پر بھی سیل نہ ہوئی تو کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

کورونا کے باعث کاروباری اوقات کار شام 6 بجے تک رکھے گئے ہیں، شہر میں بڑے چین سٹورز نے پہلے دن سے اس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، چین سٹورز مالکان کے مطابق حکومت کے مقررہ اوقات میں گاہک نہیں آتے، وہ مسلسل نقصان میں جا رہے ہیں اور ان کیلئے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوگیا۔

 انہوں نے چین سٹورز کے اوقات کار دوپہر 2 سے رات 10 بجے تک کرنے کا مطالبہ کردیا، صارفین نے بھی چین سٹورز مالکان کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صبح سویرے یا دن کے اوقات میں شاپنگ نہیں ہو سکتی اس کیلئے شام کا وقت مقرر کیا جائے۔

چین سٹورز مالکان نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث پہلے ہی اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے، مزید نقصان ہوا تو سینکڑوں چین سٹورز بند اور ہزاروں افراد بے روزگار ہوجائیں گے۔

دوسری جانب این سی او سی کے سربراہ و وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر  نے کورونا وائرس کے باعث بڑے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کا انتباہ دیدیا، کہتےہیں کہ ہمارا رواں ہفتہ انتہائی خطرناک ہے، پاکستان میں وبا کے آغاز سے اب تک اس ہفتے ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، کئی شہر ایسے ہیں جہاں وینٹی لیٹرز کا استعمال 80 فیصد سے بھی زیادہ ہوگیا ۔

Sughra Afzal

Content Writer