(عابد چودھری) رائیونڈ میں تبلیغی مرکز پر تعینات پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے پر شہید ہو گیا ،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد اہلکار منشا کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔
تفصیلات کے مطابق رائیونڈ میں تبلیغی مرکز پر تعینات فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے پولیس اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے دم توڑ گیا،پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ اہلکار تبلیغی مرکز پر بیماری کے باوجود مسلسل لاک ڈاٶن ہونے کی وجہ سے ڈیوٹی دیتا رہا۔پولیس اہلکار منشا افتخار معمول کے مطابق ڈیوٹی پر موجود تھا جسے اچانک دل کا دورہ پڑ گیا اور تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد منشا افتخار کی لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔