شہباز شریف کے پیش نہ ہونے پر مریم اورنگزیب کا بیان

شہباز شریف کے پیش نہ ہونے پر مریم اورنگزیب کا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی عدم پیشی پر اپنے بیان میں کہا کہ  نیب نیازی گٹھ جوڑ فکسڈ میچ کا ناقابل تردید ثبوت ہے، شہبازشریف کا 24صفحات کا تفصیلی جواب پڑھا ہی نہیں گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اپنت بیان میں کہناتھا کہ کا بیان ‎جواب جمع کرانے کے باوجود شہبازشریف کی دوبارہ طلبی نیب نیازی گٹھ جوڑ فکسڈ میچ کا ناقابل تردید ثبوت ہے ‎نیب ردعمل ثبوت ہے کہ شہبازشریف کا 24صفحات کا تفصیلی جواب پڑھا ہی نہیں گیا، ‎ شہبازشریف کا جواب پڑھے بغیر دوبارہ طلبی نوٹس نیب نیازی گٹھ جوڑ کی بدنیتی کا مظہر ہے ‎،پانچ منٹ میں جوابی مراسلہ بھی بھیج دینا نیب نیازی گٹھ جوڑ کی بدنیتی کا ثبوت ہے ‎۔

ان کا کہناتھا کہ جواب پڑھے بغیر نیب کا عدم اطمنان منصفانہ نہیں ‎تمام مطلوبہ معلومات جمع کرادینا عدم تعاون نہیں ہوتا، ‎133 دن حراست میں رہنا عدم تعاون نہیں ہوتا ،61 دن نیب عقوبت خانے میں ناحق قید گزارنا عدم تعاون نہیں، ‎نیب کے رویے سے ظاہر ہے کہ شہبازشریف کے جواب سے پہلے ہی نیب جواب تیار تھا ‎،نیب کا زور ’پیشی‘ پر ہے، شہبازشریف کے جواب پر نہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہناتھا کہ کورونا وائرس کے خطرات پیش نظر شہبازشریف نیب میں پیش نہیں ہو رہے،مطلوبہ مکمل معلومات بمعہ دستاویزات فراہم کر دی گئیں ہیں،کوئی مزید معلومات بھی مانگی گئیں تو مہیا کر دی جائیں گی،مزید سوالات پوچھنا ہیں تو ویڈیوکانفرنس سے پوچھ سکتے ہیں،سکائپ ایڈریس بھی فراہم کر دیا گیا ہے،شہباز شریف کی درخواست  کےساتھ تمام ڈاکٹرز کے سرٹیفکیٹس بھی منسلک ہیں،پہلے بھی درخواست کی تھی شہبازشریف کی زندگی خطرے میں نہ ڈالی جائے۔

واضح رہے کہ نیب کو شہباز شریف کی جانب سے بھیجا گیا جواب نامہ موصول ہوا،نیب ٹیم نےبھیجے گئے نامکمل جواب پرعدم اطمینان کا اظہار کیا،نیب ٹیم نے باہمی مشاورت کے بعد شہباز شریف کو 4 مئی دن 12 بجے دوبارہ طلب کر لیا،ذاتی حیثیت میں تفتیشی ٹیم کے روبرو پیش ہوں ،قانون کے مطابق خود پیش ہو کر مطلوبہ معلومات فراہم کریں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer