پنجاب اسمبلی کا گرما گرم اجلاس آج ہوگا

  پنجاب اسمبلی کا گرما گرم اجلاس آج ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب میں بھی سیاسی محاذ گرم ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اسمبلی اجلاس کے دوران اراکین کو حاضری پوری رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج سہہ پہر تین بجے سپیکر اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کی صدارت میں ہوگا، اجلاس سے پہلے تحریک انصاف اور اتحادی جماعت کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا، اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں ہونیوالی قانون سازی اور اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنےکے حوالےسےحکمت عملی مرتب کی جائےگی۔

اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام کےمسودےکواسمبلی سےمنظورکروانےکےحوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسمبلی سیشن کے دوران تمام اراکین اسمبلی اور کابینہ کے اراکین کو کورم پورا رکھنے کی ہداہات جاری کی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer