ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرپشن میں ملوث راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے 16 ملازمین برطرف

کرپشن میں ملوث راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے 16 ملازمین برطرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث مزید 16 ملازمین برطرف کر دیئے گئے۔

 سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی  کا کہنا ہے کہ مایوس کن کارکردگی پر مزید 200 ملازمین کی برطرفی کا پراسس جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ مایوس کن کارکردگی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ملازمین کیخلاف کارروائی کی گئی۔

 ڈاکٹر احسان غنی نے کہا کہ 14 ملازمین پر ایک ماہ کی تنخواہ جرمانہ کر دی گئی جبکہ 3 ملازمین کے انکریمنٹ ضبط کر لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سال بھر میں ناقص کارکردگی پر 500 ملازمین کے خلاف انکوائری جاری ہے ۔