ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوک گلوکار استاد عارب فقیر انتقال کرگئے

لوک گلوکار استاد عارب فقیر انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : تھرپارکر کے لوک گلوکار استاد عارب فقیر طویل علالت کے بعد سول اسپتال مٹھی میں انتقال کر گئے ۔

عارب فقیر نے چالیس سال موسیقی کی خدمت کی ، انہوں نے مختلف دھنیں کمپوز کی۔ اس کے علاوہ عارب فقیر نے تھری، مارواڑی ، ڈھاٹکی، سندھی اور پنجابی میں بھی کئی گیت گائے ۔ 

استاد کی ڈیڈ باڈی سول اسپتال مٹھی سے گھر منتقل کی گئی ۔ 

 گلوکار استاد عارب فقیر  کے انتقال سے فن موسیقی اور ادبی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔