ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

7 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں؛ محسن  نقوی 

7 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں؛ محسن  نقوی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن  نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ 

وزیرداخلہ  محسن  نقوی نے 7 خوارجیوں  کو  جہنم  واصل  کرنے پر سکیورٹی  فورسز  کی  پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی  فورسز  نے ایک بار پھر خیبرپختونخوا  میں  خوارجیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 7 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ 

وزیرداخلہ نے کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز  کے ساتھ  شانہ بشانہ کھڑی ہے، سکیورٹی  فورسز  کی  کامیابیوں  کو  قدر  کی  نگاہ  سے  دیکھتے  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوارجیوں کو  کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کامیاب آپریشن کے دوران 7 بھارتی سرپرستی والے خوارج جہنم واصل کردیے۔