ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن؛ 7 بھارتی سرپرستی والے خوارج جہنم واصل

ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن؛ 7 بھارتی سرپرستی والے خوارج جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کامیاب آپریشن کے دوران 7 بھارتی سرپرستی والے خوارج جہنم واصل کردیے۔ 

20 ستمبر کو سکیورٹی فورسز نے کلاچی، ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، اطلاع تھی کہ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گرد موجود ہیں، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ دورانِ آپریشن سات بھارتی سرپرستی والے خوارج ہلاک، جن میں تین افغان نیشنل اور دو خودکش بمبار شامل تھے۔ 

پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے ذمہ داری نبھانے کا مطالبہ کیا، افغان سرزمین کو پاکستان مخالف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔ 

علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ باقی بھارتی سرپرست خوارج کا خاتمہ کیا جا سکے، پاکستانی سکیورٹی فورسز بھارتی سرپرست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔ 

سورس : آئی ایس پی آر