ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر وے پولیس کی کارروائی ؛ سڑک کنارے لگی حفاظتی باڑ اور درخت چوری کرنے والا ملزم گرفتار

موٹر وے پولیس کی کارروائی ؛ سڑک کنارے لگی حفاظتی باڑ اور درخت چوری کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : موٹر وے پولیس نے سڑک کنارے لگی حفاظتی باڑ اور درخت چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ سیال موڑ پر کچھ افراد سڑک کنارے لگی حفاظتی باڑ اور درخت کاٹ رہے ہیں، اطلاع ملنے پر اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا، ملزم سے چوری کی گئی 150 میٹر باڑ اور لکڑی بھی برآمد کرلی۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان  کے مطابق  تین ملزم موقع سے کھیتوں میں فرار ہو گئے جبکہ گرفتار ملزم کو متعلقہ تھانے کی پولیس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔