ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس یونیفارم میں شہری کواغوا کرنے کی واردات؛اہم پیشرفت سامنے آگئی

پولیس یونیفارم میں شہری کواغوا کرنے کی واردات؛اہم پیشرفت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پولیس یونیفارم میں شہری کواغوا کرنے کی واردات میں اہم پیشرفت ہوئی 
پولیس ذرائع کے مطابق اغوا کاروں میں شامل اہلکار فاروق پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ تعینات ہے،دوسرا پولیس اہلکار شاہد جوکہ تھانہ مناواں میں تعینات ہے اور مفرور ہے،تیسرا ملزم آصف محکمہ پولیس سے برخاست شدہ ہے۔تینوں اہلکاروں نے پرائیویٹ شخص کے ہمراہ ملکر شہری کو اغوا کیا ۔
پولیس نے مقدمہ سے تاوان کی دفعات آزاد کر کےتفتیش سی سی ڈی سپرد کردی۔شہری سے تاوان حاصل کرنے کی نیت سے پولیس اہلکاروں نے اغوا کیا۔ملزمان چیکنگ کے بہانے گاڑی میں بیٹھے اور متاثرہ شہری کو نامعلوم مقام پر لے گئے۔
واردات کا مقدمہ چار نامعلوم افراد کے خلاف درج ہو اتھا ملزم اغوا کرکے دس کروڑ روپے کا مطالبہ کرتے تھے۔ملزموں  نے گن پوائنٹ پر دوست کو کال کرواکے پچیس لاکھ روپے منگوائے۔
مغوی کی کار میں موجود پندرہ لاکھ روپے بھی چھین لئے ۔ملزموں نے اورنج ٹرین سٹیشن کے قریب رقم منگوائی۔
مغوی کے دوست کی تاوان کی رقم پل سے نیچے پھینکنے کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے