ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی پر بات چیت جاری ہے، چوہدری سالک

برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی پر بات چیت جاری ہے، چوہدری سالک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) سمیت دیگر نجی ایئرلائنز کی پروازوں کی بحالی کے لیے بات چیت جاری ہے، جس کا مقصد برطانیہ کے مختلف شہروں کے لیے فضائی سہولتوں کو بہتر بنانا ہے۔

چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ ایئر سیال اور ایئر بلو کو بھی برمنگھم اور مانچسٹر کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے جوش و خروش سے شرکت کی، جس سے اوورسیز پاکستانیوں کے ملک سے تعلق کا بھرپور اظہار ہوا۔

یاد رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ اکتوبر 2025 سے برطانیہ کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔ یہ پروازیں لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) نے برٹش ایئرویز کو بھی پاکستان کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔مزید یہ کہ برٹش ایئرویز اور ورجن اٹلانٹک دونوں کی پروازیں ریاض کے ذریعے پاکستان آئیں گی جبکہ ورجن اٹلانٹک نے 2023 میں پاکستان کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی تھیں۔