ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ٹیم کا بھارت سے بدلہ لینے کا سنہری موقع، پی سی بی کے خصوصی انتظامات

پاکستان ٹیم کا بھارت سے بدلہ لینے کا سنہری موقع، پی سی بی کے خصوصی انتظامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایشیا کپ کے دبئی میں کھیلے جانے والے سپر فور مرحلے میں آج کرکٹ کے دو بڑے حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ گرین شرٹس نے کسی بھی تنازعے سے بچنے کے لیے میچ سے قبل پریس کانفرنس منسوخ کر دی، جبکہ ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی میدان میں صرف کارکردگی کے ذریعے جواب دیں گے۔

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف گروپ مرحلے کی ناکامی کا بدلہ لینے کا سنہری موقع ملا ہے۔ دبئی کے میدان میں ایک بار پھر دونوں ٹیموں کے درمیان زور کا جوڑ متوقع ہے۔ کپتان سلمان علی آغا پر قیادت کی بھاری ذمہ داری عائد ہے اور بیٹرز کو اس بار زیادہ ڈاٹ بالز سے بچتے ہوئے جارحانہ انداز میں رنز بنانے ہوں گے۔ پیسرز اور اسپنرز کو بھی بھارتی بیٹرز کو دباؤ میں لانے کے لیے اپنی دھاک بٹھانا ہوگی۔

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنے کے لئے پی سی بی نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ اس کے ساتھ ساتھ پی سی بی نے موٹیویشنل اسپیکر ڈاکٹر راحیل کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں جو میچ سے قبل تک ٹیم کو لیکچرز دے کر ذہنی طور پر مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی نے پاک بھارت میچ کے لیے اینڈی پائی کرافٹ کو میچ ریفری مقرر کیا ہے جو اس سے قبل بھی روایتی حریفوں کے میچز سپروائز کر چکے ہیں۔