ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فواد چودھری نے وفاقی ملازمین کو خوشخبری سنا دی

Federal Minister Fawad Chaudhry
کیپشن: Fawad Chaudhry
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: کابینہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافہ کرنے  کی منظوری دیدی۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بڑےشہروں میں گھروں کےموجودہ کرایوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی ملازمین کو ریلیف فراہم کرنےکی عرض سے 1 سے 22 گریڈ کے ملازمین کے ہاؤس رینٹ کےموجودہ سیلنگ میں 44 فیصد اضافے کی منظوری دے گئی ہے۔ ہر تین سال بعد ملازمین کے ہاؤس رینٹ کو ریویو کرکے مارکیٹ پرائس سے جوڑا جاتا ہے۔ کرایوں میں اضافہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں تعینات ملازمین کے لیے ہے۔