این سی او سی کا اہم اجلاس، پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ

NCOC meeting
کیپشن: Corona Virus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس، کورونا کیسز میں کمی پر لاہور سے اضافی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کورونا کے شدیدپھیلاؤ والے اضلاع (لاہور ، فیصل آباد ، ملتان ، سرگودھا ، گجرات اور بنوں) سے اضافی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔  22 ستمبر سے پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔  ملک بھر کے لیے عمومی این پی آئیز  30 ستمبر  تک نافذ رہیں گی جن کا جائزہ 28 ستمبر  کو این سی او سی میں ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این سی او سی میں روزانہ کی بنیاد پر بیماری کے پھیلاؤ اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی قریبی نگرانی کی جا رہی ہے اور جب بھی بیماری کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کی ضرورت پیش آئی تو اس مناسبت سے فیصلے کیے جائیں گے۔ سائنو فارم ویکسین کی وافر مقدار میں موجودگی کے تناظر میں عوام بلا تاخیر اپنے قریبی ویکسینیشن سینٹر سے سائینو فارم ویکسین لگوا کر اپنے ویکسینیشن عمل کو مکمل کر سکتے ہیں۔