محکمہ ایکسائز میں اعلی افسران کی سستی

محکمہ ایکسائز میں اعلی افسران کی سستی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: رواں مالی سال میں نئے عائد شدہ نیشنل ہائی اینڈ موٹروے ٹیکس پر کمرشل پراپرٹیوں پرنافذ ٹیکس وصولی تو دُور کی بات سروے کی منظوری کے سمری بھی نہ بھجوائی جاسکی۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ایکسائزاور ڈی جی ایکسائزکے آئے روزتبادلوں کے باعث محکمانہ امورمتاثرہورہے ہیں اور نئے تعینات ہونیوالے افسران کی سستی کے باعث دوارب کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں عائد شدہ موٹروے اینڈ ہائی وے پر کمرشل پراپرٹیوں سے ٹیکس کی وصولی تو دورکی بات ابھی تک وصولی کیلئے فارمولا ہی طےنہیں کیا جاسکا، فارمولا طے ہونے کے بعد سمری حکومت کو بھجوائی جائے گی۔

حکومت کی منظوری کے بعد 25 ہزارکلومیٹرسڑکوں پرسروے کیا جانا ہے جس کیلئے کم از کم  3ماہ سے زیادہ عرصہ درکار ہے، سروے کی تکمیل پرتمام ریجنزکواہداف دیئے جائیں گے اور پھر وصولی پر عملدرآمد شرو ع کیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer