محکمہ سکول ایجوکیشن کا اساتذہ کی ریشنلائزیشن کرنیکا اعلان

محکمہ سکول ایجوکیشن کا اساتذہ کی ریشنلائزیشن کرنیکا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) گھر بیٹھے مفت تنخواہیں لینے والے اساتذہ ہوجائیں تیار، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اکتوبر میں اساتذہ کی ریشنلائزیشن کرنے کا اعلان کردیا، ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ 30 اکتوبر تک اساتذہ کی ریشنلائزیشن کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے اکتوبر میں اساتذہ کی ریشنلائزیشن کرنے کا اعلان کردیا، ریشنلائزیشن کے ذریعہ زیادہ تعداد والے سکولوں سے اساتذہ کا کم تعداد والے سکولوں میں تبادلہ کردیا جائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ 30 اکتوبر تک اساتذہ کی ریشنلائزیشن کا کام مکمل کرلیا جائے گا، انکا کہنا تھا کہ دنیا میں پہلی بار میرٹ پر آن لائن ریشنلائزیشن کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ اساتذہ کی ریشنلائزیشن کے بعد ڈیڈلاک اور بیواؤں کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی جائے گی، انکا کہنا ہے کہ باہمی تبادلوں پر ڈیڈلاک پر پورا سال پابندی نہیں ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer