ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر ہیلتھ کا امام بارگاہ ماڈل ٹاؤن کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

وزیر ہیلتھ کا امام بارگاہ ماڈل ٹاؤن کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

باصم سلطان: صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا امام بارگاہ ماڈل ٹاؤن لاہور کا اچانک دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین نے امام بارگاہ ماڈل ٹاؤن عاشورہ کے جلوس اور مجلس کے انتظامات کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے صوبائی وزیر کو سکیورٹی اور دیگر انتظامات پر بریفنگ دی. صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہدایات کیں کہ ماتمی جلوسوں اور مجالس کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں.

انھوں نے امام بارگاہ کی انتظامیہ سے بھی ملاقات کی اور بتایا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تمام وزرا یوم عاشور پر فیلڈ میں ہیں، وزیر ہیلتھ کا مزید کہنا تھا کہ قومی یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی مثالی امن وامان کی ضمانت ہے۔