ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زلزلہ کے شدید جھٹکوں نے پاکستان کے طول و عرض میں درو دیوار ہلا کر رکھ دیئے

earthquake, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  زلزلہ کے شدید جھٹکوں نے پاکستان کے طول و عرض میں درو دیوار ہلا کر رکھ دیئے۔ پاکستان بھر سے زلزلہ کے جھٹکوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

21 اکتوبر 2025 کو شب 11:15 کے لگ بھگ، پاکستان میں 5.3 شدت کا زلزلہ رپورٹ ہوا ہے۔ اس زلزلہ کا مرکز ہندوکش پہاڑ میں ہے۔

نصف شب سے زرا پہلے زلزلے کے شدید جھٹکے لگنے لگے تو لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور  اللہ سے رحم کی دعائیں کرنے لگے۔ 

اس ماہ پاکستان نے  کئی ، درمیانے درجے کے زلزلوں کا تجربہ کیا ہے،ْ پاکستان دراصل دنیا کے سب سے زیادہ زلزلہ کے لحاظ سے ایکٹو زون میں واقع ہے۔ ملک کی زلزلہ کی سرگرمی ہندوستانی، یوریشین اور عربی ٹیکٹونک پلیٹوں کے تصادم کے مقام پر ہونے کی وجہ سے ہے۔

زلزلہ کے جھٹکے اسلام آباد، رولپنڈی ، پشاور، مانسہرہ ،چارسدہ ، مہمند،تخت بھائی، سوات ،دیر ، مالاکنڈ، ہری پور ، گلگت ، مری ، دیر بالا ، مردان ، سماہنی آزاد کشمیر  ، چترال ، اٹک ، سرگودھا، صوابی ، باجوڑ،شانگلہ  میں محسوس کیے گئے 

زلزلے کی شدت  5.3 تھی ۔زیر زمین زلزلے کی گہرائی 234 کلو میٹر ریکارڈ  کی گئی ۔