ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی ٹیسٹوں کی قیمتوں میں کمی

ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی ٹیسٹوں کی قیمتوں میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی ٹیسٹوں کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق ٹیسٹس کی یہ قیمتیں 21 اکتوبر سے 31 دسمبر 2025 تک رہیں گی۔ 

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق  ملیریا ٹیسٹ کی قیمت 3050 سے کم کر کے 600 روپے مقرر کی گئی ہے۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق ڈینگی کا این ایس 1 ٹیسٹ 4550  سے کم کر کے 1100روپے کیا گیا ہے۔ 

 ڈینگی کے آئی جی ایم ٹیسٹ کی قیمت 1500 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ سی بی سی ٹیسٹ کی قیمت 1250 سے کم کر کے 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ 

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق اس اقدام کا مقصد ڈینگی کے مریضوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ سندھ میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے پنجاب میں ان ٹیسٹوں کی قیمت پہلے  ہی  کافی کم ہے جس میں بلخصوص ڈینگی  ٹیسٹ ہے ۔ْ