ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات؛ مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات؛ مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کی رہائش گاہ  پہنچ گئے ۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مفتی اعظم منیب الرحمن کی سربراہی میں ممتاز علما اہلسنت سے ملاقات  ہوئی ۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیرداخلہ کے ہمراہ تھے 

ملاقات میں ماضی قریب میں  رونما ہونے والے واقعات پر تفصیلی گفتگو  ہوئی ۔علمائے کرام نے مختلف مسائل کے بارے اپنا موقف پیش کیا ۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے علمائے کرام کے موقف کو سنا اور تمام  مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں بہت جلد  اسلام آباد میں تفصیلی نشت کے اہتمام پر اتفاق  کیا۔

 محسن  نقوی  نے کہا تمام جائز مسائل  کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔مدارس و مساجد کے امور میں  حکومت کوئی دخل نہیں دے گی۔ایک فوکل پرسن فریقین کے درمیان  رابطے کے لیے ہر وقت موجود ہو گا۔ 

علمائے کرام میں  علامہ  سیدمظفر شاہ، مفتی عابد مبارک، علامہ لیاقت حسین اظہری، علامہ ریحان اظہر نعمانی،مفتی رفیع الرحمن نورانی، علامہ اشرف گورمانی اور علامہ احمد ربانی شامل تھے