ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے نیلام عام; پہلی بار 3 ارب 47 کروڑ روپے کا ریونیو اکھٹا ہوگیا

ایل ڈی اے نیلام عام; پہلی بار 3 ارب 47 کروڑ روپے کا ریونیو اکھٹا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایل ڈی اے نیلام عام میں  پہلی بار 3 ارب 47کروڑ ریکارڈ ریونیو اکھٹا ہوا۔
ایل ڈی اے ریونیو جنریشن میں مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے ، ایک ہی نیلامی میں 3ارب47کروڑ سے زائد کا ریونیو اکٹھا کر لیاگیا۔ابتک کی کسی بھی ایک نیلامی میں یہ سب سے زیادہ ریکارڈ ریونیو قرار دیا گیا ۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے میں نیلامی کے عمل کا خود جائزہ لیا۔نیلام عام میں 36رہائشی و کمرشل پلاٹس ،پٹرول پمپ سائٹس کی نیلامی ہوئی ۔مارکی سائٹ ،ہیلتھ ،ایجوکیشن ،یوٹیلیٹی سائٹس کے حقوق کرایہ داری کی نیلامی کی گئی ، سپورٹس کمپلیکس کیفے ٹیریا ،سیلون کے حقوق کرایہ داری کی نیلامی کی گئی۔
حقوق کرایہ داری3ارب47کروڑ 11لاکھ 34ہزار 550روپے میں نیلام ہوئے ۔پلاٹ نمبر90سی ٹو لبرٹی مارکیٹ میں پٹرول پمپ سائٹ کے حقوق کرایہ داری نیلام ہوا۔پٹرول پمپ سائٹ کے حقوق کرایہ داری11کروڑ 52لاکھ روپے میں نیلام کیا ۔
پلاٹ 417، 422 ،449، 454 بلاک ڈی ٹو کے حقوق کرایہ داری نیلام ہوئے ، مذکورہ پلاٹس میں مارکی سائٹ کے حقوق کرایہ داری4کروڑ 5لاکھ سالانہ میں نیلام کیے ، گورومانگٹ میں کمرشل بلڈنگ کے حقوق کرایہ داری 5کروڑ میں نیلام کیے گئے ۔ پلاٹ 59 ایبک بلاک گارڈن ٹاؤن میں ہیلتھ / ایجوکیشن سائٹ کے حقوق کرایہ داری نیلام ہوئے ۔ہیلتھ / ایجوکیشن سائٹ کے حقوق کرایہ داری کروڑ 1 کروڑ 76 لاکھ سالانہ میں نیلام
پلاٹ 631 کارنر بلاک اے جوبلی ٹاؤن ،ہیلتھ /ایجوکیشن سائٹ کے حقوق کرایہ داری نیلام جبکہ ہیلتھ /ایجوکیشن سائٹ کےحقوق کرایہ داری 41لاکھ روپے سالانہ میں نیلام کیے گئے ۔
سپورٹس کمپلیکس کینال ویسٹ میں کیفے ٹیریا سائٹ کے حقوق کرایہ داری نیلام ہوئے ۔ کیفے ٹیریا کے حقوق کرایہ داری 48لاکھ روپے سالانہ میں نیلام کئے گئے۔سپورٹس کمپلیکس مینار پاکستان میں کیفے ٹیریا کے حقوق کرایہ داری نیلام کیے ۔ کیفے ٹیریا کے حقوق کرایہ داری 16لاکھ 50ہزارروپے سالانہ میں نیلام ہوئے ۔
سپورٹس کمپلیکس کینال ویسٹ میں واقع لیڈیز سیلون کے حقوق کرایہ داری نیلام اورلیڈیز سیلون کے حقوق کرایہ داری 13لاکھ 20روپے سالانہ میں نیلام  ہوئے ۔ سپورٹس کمپلیکس کینال ویسٹ جینٹس سیلون کے حقوق کرایہ داری نیلام کیے ۔ْ جینٹس سیلون کے حقوق کرایہ داری 8لاکھ 80ہزارروپے سالانہ میں نیلام ہوئے ۔ جوبلی ٹاؤن میں واقع کمرشل پلاٹ 14کروڑ75لاکھ 92ہزارمیں نیلام کیے ۔  پلاٹ نمبر122اے14کروڑ53لاکھ 50ہزار روپے میں نیلام ہوئے ۔
18سوک بی جوبلی ٹاؤن میں کمرشل پلاٹ نمبر 3 10کروڑ 43لاکھ 28ہزار میں نیلام کیے جبکہ پلاٹ نمبر18 سول سینٹر 10 کروڑ 4لاکھ 13ہزار 600روپے میں نیلام کیے اور پلاٹ نمبر12کارنر بلاک ڈی جوبلی ٹاؤن 7کروڑ 14لاکھ روپے میں نیلام ہوئے ۔ پلاٹ نمبر291ڈی بلاک کے ایک کروڑ 92لاکھ70ہزار روپے میں نیلام کیے ۔ پلا ٹ نمبر633/9بلاک اے 94لاکھ 73ہزار روپے میں نیلام کیے ۔ فنانس ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاؤن میں کمرشل پلاٹ نمبر4جی کارنر نیلام ہوا۔ کمرشل پلاٹ ایک ارب 29کروڑ 62لاکھ 25ہزار روپے میں نیلام ہوا۔جوہر ٹاؤن ،کمرشل پلاٹ نمبر29سوک سینٹر 11کروڑ 40لاکھ میں نیلام ہوا۔ کمرشل پلاٹ نمبر291سی بلاک ایک کروڑ 92لاکھ 70ہزار میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر291بی بلاک کے ایک کروڑ 91لاکھ76ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر194کارنر سبزہ زار 1کروڑ 6لاکھ17ہزار600روپے میں نیلام کیا ۔ کمرشل پلاٹ نمبر14فروٹ مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن کی نیلامی ہوئی ۔ کمرشل پلاٹ نمبر 14ایک کروڑ 46لاکھ 94ہزار750روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر13ایف ٹو 6کروڑ 54لاکھ 22ہزار5سو روپے میں نیلام کیا ۔ پلاٹ نمبر536بلاک آرٹوایک کروڑ 2لاکھ روپے میں نیلام کیا ۔
جوہر ٹاؤن پلاٹ نمبر522 آر ون بلاک 1کروڑ 4لاکھ16ہزار میں نیلام کیا ۔ جوبلی ٹاؤن میں پلا ٹ نمبر375بلاک بی ایک کروڑ 46لاکھ 59ہزار میں نیلام کیا ۔ پلاٹ نمبر379بلاک بی، ایک کروڑ 41لاکھ 54ہزار روپے میں نیلام
تاجپورہ میں پلا ٹ نمبر6ای بلاک ایک کروڑ 22لاکھ 50ہزار میں نیلام کیا ۔ پلا ٹ نمبر4ای بلاک ایک کروڑ 18لاکھ 20ہزار500روپے میں نیلام کیا۔

ایل ڈی اے آکشن کمیٹی کے اراکین نے نیلامی کی نگرانی کی۔،ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر آکشن،ڈائریکٹرز ہاؤسنگ ،ڈائریکٹر سپورٹس ، ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون  ،ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون، ڈائریکٹر ریونیو، ڈائریکٹر ہاوسنگ فور ،متعلقہ افسران نے شرکت کی