ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب میں ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب ٹیموں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار

 پنجاب میں ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب ٹیموں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ لشاد: پنجاب حکومت نے ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب ٹیموں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق ٹریفک کے دھوئیں میں کھڑے اہلکاروں اور صفائی ٹیموں کو دورانِ ڈیوٹی ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینئر افسران ایس او پیز پر عمل درآمد اور ماسک کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

اسی طرح ستھرا پنجاب پروگرام کے تمام عملے کو بھی دورانِ کام ماسک پہننے کی سخت ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عملے کی نگرانی اور فیلڈ میں ماسک کی پابندی کا تسلسل برقرار رکھیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی سے اہلکاروں کی صحت محفوظ رہے۔