ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکومیں سولرسسٹم سےمنظورہ شدہ سےزائدبجلی کی پیداوارکرنےکاانکشاف

لیسکومیں سولرسسٹم سےمنظورہ شدہ سےزائدبجلی کی پیداوارکرنےکاانکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) میں صارفین کی جانب سے سولر سسٹم کے ذریعے منظور شدہ حد سے زائد بجلی کی پیداوار کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

نیپرا اور لیسکو کی جانب سے مخصوص صارفین کو بجلی پیدا کرنے کے لیے لائسنس جاری کیے گئے تھے، جن میں بجلی کی پیداوار کی حد مقرر تھی۔کئی صارفین نے اس حد سے تجاوز کرتے ہوئے اضافی سولر پینلز نصب کر لیے، جس کے باعث ریکارڈ سطح پر بجلی کی پیداوار سامنے آئی۔لیسکو نے ایم ڈی آئی (Maximum Demand Indicator) ریڈنگ کے ذریعے ان خلاف ورزیوں کا سراغ لگایا۔
جن صارفین کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی اور اضافی بجلی کی پیداوار ثابت ہوئی، انہیں لائسنس منسوخی کے نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔
لیسکو کا کہنا ہے کہ اضافی پیداوار گرڈ پر لوڈ ڈالنے، سسٹم کے توازن میں خلل اور دیگر تکنیکی مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔کمپنی کے مطابق ہر صارف نے جو معاہدہ کیا تھا، اس کے تحت اسے ایک مخصوص لوڈ کے مطابق بجلی پیدا کرنے کی اجازت دی گئی تھی، جس کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب اس معاملے پر نیپرا بھی ایکشن لے سکتی ہے کیونکہ یہ معاملہ نہ صرف معاہدہ شکنی کا ہے بلکہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی بھی ہے۔