آج میری زندگی کا شاید سب سے بڑا دن ہے: مریم نواز

آج میری زندگی کا شاید سب سے بڑا دن ہے: مریم نواز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ’’آ جا تینوں اکھیاں اُڈیکدیاں‘‘، خوش آمدید نواز شریف‘ آج میری زندگی کا شاید سب سے بڑا دن ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر )پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں اللہ ربّ العزت کی شکر گزار ہوں، جتنے دکھ اور تکالیف نواز شریف نے پچھلے 24 سالوں میں سہے، شاید ہی اس کی کوئی مثال ہو۔

 انہوں نے کہا کہ والد کے کچھ زخم ایسے ہیں جو کبھی نہیں بھر پائیں گے مگر جتنے عروج بھی نواز شریف نے دیکھے وہ بھی شاید کسی اور کے حصے میں نہ آئے ہوں، پاکستان آج نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھنے جا رہا ہے، انشاءاللہ !۔

 دوسری جانب   مریم نواز نے جاتی امرا میں والدہ سمیت دیگر بزرگوں کی قبر پر حاضری دی اور پھول رکھے۔

https://www.24urdu.com/digital_images/large/2023-10-21/news-1697884339-8096.jpg

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے نواز شریف کی وطن واپسی پر جاتی امرا میں دادا، دادی، والدہ اور خاندان کے دیگر افراد کی قبروں پرحاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

Ansa Awais

Content Writer