(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے ایک آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ٹوئٹر پر جاری آڈیو بیان میں سابق وزیر پرویز خٹک پشتو زبان میں گفتگو کررہے ہیں جس میں انہوں نے کہاکہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ عمران خان کے حق میں آتا ہے تو بہت اچھی بات ہے،فیصلہ حق میں نہ آئےتوکارکن سڑکوں پرنکلیں ہرضلع میں پارٹی ورکرزبھرپور احتحاج کریں تاکہ راستے بند ہوں، لوگوں کو پتا چل سکے کہ تحریک انصاف ایک قوت ہے۔
پرویز خٹک صاحب کی جانب سے اہم ہدایات!!!
— PTI Khyber Pakhtunkhwa (@PTIKPOfficial) October 20, 2022
کل توشہ خانہ کیس کا فیصلہ ہے اگر فیصلہ ٹھیک آتا ہے تو ٹھیک اگر فیصلہ خلاف آتا ہے تو تمام ورکرز ناظمین عہدے دار اعوام کو اپنے اپنے ضلع میں نکالیں تا کہ پورے ملک کو معلوم ہو کہ تحریک انصاف کس طاقت کا نام ہے#FinalCall pic.twitter.com/1Go6m2QOr2
دوسری جانب فواد چودھری نے توشہ خان کیس پر جاری بیان میں کہا کہ عمران خان نے جو چیزیں خریدیں وہ ڈکلیئرڈ ہیں، توشہ خانہ ریفرنس خارج ہونا چاہیے،کیس ٹریبونل کو بھیجا گیا تو غلط ہوگا، اسپیکر نے عمران خان کو سنے بغیر نوٹس جاری کیے،ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں۔