ویب ڈیسک:گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر محترمہ بینظیر بھٹو کے اِکلوتے بیٹے اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ’ممکنہ‘ دلہن سے متعلق پوسٹ وائرل ہو رہی تھی۔
وائرل تصویر میں ماہ نور سومرو نامی ایک لڑکی چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی پھپو کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں۔
Kindly avoid spreading fake news regarding my marriage! Chairman @BBhuttoZardari is my party leader and PPP is family to all jiyalas! Thank you
— Mahenoor (@mahenoor28) October 20, 2022
اس تصویر اور جعلی خبر کے وائرل ہونے پر اب خود ماہ نور سومرو نے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ماہ نور سومرو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر ایک تردیدی بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بلاول بھٹو کو ٹیگ بھی کیا ہے۔
ماہ نور سومرو کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ برائے مہربانی میری شادی کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کریں! چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میرے پارٹی لیڈر ہیں اور پیپلز پارٹی تمام جیالوں کی فیملی ہے! شکریہ‘۔
دوسری جانب ایک اور ٹوئٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فریال تالپور اور ماہ نور سومرو کی یہ تصویر حالیہ میلاد سے لی گئی ہے، غیرمستند ذرائع جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں اس میں قطعی کوئی صداقت نہیں ہے۔
https://www.city42.tv/temprory_upload_dir/121/small/16663283241165270331.jpgاس ٹوئٹ کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے بھی لائیک کیا گیا ہے۔
ماہ نور سومرو کون ہیں؟
ماہ نور سومرو پیپلز پارٹی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہیں اور سابق ایم پی اے رقیہ خانم سومرو کی پوتی ہیں۔ماہ نور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلاول بھٹو کے ساتھ پروفائل بھی لگائی ہوئی ہے۔
ماہ نور سومرو کو ٹوئٹر پر 20 ہزار صارفین فالو کر رہے ہیں۔