اداکارہ سارہ علی خان نے بھکاری لڑکی کو کتنی رقم دی ، ویڈیو وائرل

dealing with begger girs
کیپشن: Sara Ali Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فقیروں، گداگروں اور سائلوں کو پیسے دینا ایک عام بات ہے،بھکاریوں میں بچوں کی بھی بڑی تعداد ہے، ترقی پذیر ممالک ہوں یا ترقی یافتہ اقوام، فقیروں کی موجودگی ہر جگہ ایک جیتی جاگتی حقیقت ہے۔

 بھکاریوں کو اس سے کوئی غرض نہیں ہوتی  کہ ان کے سامنے کون ہے انہیں صرف بھیک سے غر ض ہوتی ہے ۔اسی طرح کا  واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں معروف بالی وڈاداکارہ  سارہ علی خان سے ضرورت مند بھکاری لڑکی نے بھیک مانگی۔

ماضی میں کئی مرتبہ تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ سارہ علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کو لے کر صارفین ان پر تنقید کر رہے ہیں۔ سارہ علی خان  اپنی والدہ امرتا سنگھ اور بھائی ابراہیم علی خان کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ  میں لنچ کے لیے آئی تھیں۔

 ریسٹورنٹ سے باہر نکل کر اداکارہ نے بھیک مانگنے والی لڑکی کو بسکٹ کا پیکٹ تھمایا اور 10 روپے دے کر گاڑی کا دروازہ بند کر کے وہاں سے چلی گئیں۔ سارہ علی خان کے اس عمل کی سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور مذمت کی اور انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

  ایک صارف نے لکھا کہ ’کروڑوں کی مالکن نے لڑکی کو صرف 10 روپے دیے‘۔  ایک صارف نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ واہ، سارہ کے پاس 10 روپے کا نوٹ بھی ہوتا ہے ،ایک صارف نے کہا کہ ،10 روپے کا بسکٹ کا پیکٹ، غضب کی بے عزتی ہے۔