ویب ڈیسک: بھارتی ریاست اتر پردیش میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں نکالے گئے ایک مذہبی جلوس میں پاکستان کے حق میں نعرے لگ گئے، پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ واقعہ منگل کے روز عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پیش آیا۔
Mohamad Zafar, Samir Ali & Ali Raza arrested by Nodia Police sector 20. They where Chanting "Pakistan Zindabad" during Eid Possession.
— Sameet Thakkar (@thakkar_sameet) October 20, 2021
Well Done @Uppolice pic.twitter.com/w4zjJdCKC0
گرفتاریاں واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عمل میں آئیں۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ کسی نے بھارت کے حق میں لگنے والے نعروں کے درمیان ’پاکستان‘ بول دیا اور ہجوم نے اس پر زندہ باد کے نعرے لگا دیے۔
قبل ازیں جنوری میں بھارتی دارالحکومت نئی دلی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا تھا، نعرے نام نہاد بھارتی یومِ جمہوریہ سے 2 روز قبل لگائے گئے تھے جس میں پولیس نے 3 لڑکیوں سمیت 5 نوجوانوں کو حراست میں لیا تھا۔