ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ بلدیات کا بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کا فیصلہ

Transfers Postings
کیپشن: Transfers Postings
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)   محکمہ بلدیات نے لوکل گورنمنٹس کو 2013 ایکٹ کے تحت بحال کرنے کے بعد حکمت عملی تیار کرلی، بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلوں کا شیڈول تیار، 2 ماہ کیلئے میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل دوبارہ بنانے کا پلان بھی مرتب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات نے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کا فیصلہ کرلیا، محکمہ بلدیات سینکڑوں کی تعداد میں افسران اور ملازمین کے تقرر اور تبادلے کرے گا،136  تحصیل کونسلز ختم کرکے 35 ضلع کونسل قائم کی جائیں گی، دوہزار تیرہ ایکٹ کے مطابق لاہور کی میٹروکارپوریشن میونسل کارپوریشن میں تبدیل نہیں ہونگی۔

سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے پرانے سیٹ اپ کے مطابق تبادلوں کا لائحہ عمل مرتب کرلیا، آئندہ چند روز میں تقرر و تبادلے کرکے ملازمین کی سیٹیں ایڈجسٹ کردی جائیں گی، میونسل کارپوریشن اور ضلع کونسل کا نفاذ دو ماہ کے لئے کیا جارہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer