نور حسن اور حرا مانی قسمت میں اداکاری کرنے کو تیار

Hira Mani
کیپشن: Hira Mani
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایبٹ روڈ (زین مدنی )اداکارہ حرا مانی اور اداکار نور حسن جلد ہی میگا کاسٹ ڈرامہ قسمت میں ایک ساتھ اسکرین پر دکھائی دیں گے۔ 

اداکار نور حسن نے انسٹاگرام پر حرا مانی اور ڈرامے کی دوسری اداکارہ عائزہ اعوان کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے دونوں کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا، مذکورہ ڈرامے کے حوالے سے اداکارہ حرا مانی نے تصدیق کی کہ وہ نور حسن سمیت دیگر اداکاروں کے ہمراہ قسمت نامی ڈرامے میں نظر آئیں گی۔

انہوں نے ڈرامے کی کہانی کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ قسمت کی کہانی خاندانی مسائل کے گرد گھومتی ہے اور شائقین کو دیکھ کر مزہ آئے گا۔ حرا مانی نے ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے مختصر بتایا کہ وہ قسمت میں ورکنگ وویمن کا روپ دھاریں گی جو ملازمت کی تنخواہ سے اپنے گھر کے اخراجات چلاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں منیب بٹ اور عائزہ اعوان بھی شامل ہیں جب کہ دیگر اداکار بھی ڈرامے کا حصہ ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer