(ویب ڈیسک) نامور اداکارہ عائشہ خان نے پہلی مرتبہ اپنی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا کی ایپ انسٹاگرام پر شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلموں اور ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ عائشہ خان گزشتہ برس 12 ربیع الاول کو ایک بچی کی ماں بنی تھیں لیکن اداکارہ نے تا حال ابھی تک اپنی بیٹی کی شکل اپنے مداحوں کو نہیں دیکھائی تھی جس پر ان کے پرستاروں کی جانب سے ہمیشہ ناراضگی کا اظہار کیا جاتا تھا۔ حال ہی میں اداکارہ عائشہ خان نے اپنی کچھ فیملی فوٹوز انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جس میں عائشہ، ان کے خاوند میجر عقبہ اور بیٹی ماہ نور نظر آرہے ہیں۔
View this post on Instagram#AishaKhan shares adorable picture of her baby girl Mahnoor Malik MashaAllah ????
عائشہ خان پچھلے ایک سال سے اپنی بیٹی کو مداحوں سے دور رکھے ہوئے تھی جس پر کئی بار ان کو کافی تلخ باتوں کا سامنا ببھی کرنا پڑتا تھا۔ ایک مداح نے عائشہ سے سوال کیا کہ بیٹی کا چہرہ چھپانے کا کیا مقصد ہوسکتا ہے؟ صارف نے پاکستان کا موازنہ مغرب سے کرتے ہوئے لکھا کہ مغرب میں خواتین اپنے بچوں کی تصویریں دیواروں پر لگاتی ہیں جبکہ یہاں ہم دیسی بچوں کے چہرے ایسے چھپا رہے ہیں جیسے کسی اور کے بچے ہی نہیں ہیں۔‘
اداکارہ عائشہ خان نے صارف کے اس سوال کا جواب دیا کہ ’انتہائی عزت و احترام کے ساتھ عرض ہے کہ اگر مجھے کوئی تصویر اچھی لگے گی تو میں پوسٹ کروں گی جبکہ تصویر پوسٹ کرتے وقت ماہ نور کا تصویر میں شامل ہونا یا نہ ہونا بھی انہی کی مرضی پر منحصر ہے۔
یاد رہے عائشہ خان 19 سال پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سے منسلک رہیں اور ازدواجی بندھن میں بندھنے کے بعد اداکارہ نے ڈرامہ اور فلموں کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔