تبدیلی سرکار کے مزدور دوستی کے نام پر انوکھے فیصلے

تبدیلی سرکار کے مزدور دوستی کے نام پر انوکھے فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ)تبدیلی سرکار کے مزدور دوستی کے نام پر انوکھے فیصلوں کاسارا پول کھل گیا۔ سوشل سکیورٹی اور ورکرز ویلفیئر بورڈ گورننگ باڈی میں لیبر نمائندوں کے نام پر من پسند افراد کو نواز دیا گیا۔پی ٹی آئی لیبر ونگ نوٹیفکیشن نے نام نہاد مزدور رہنماؤں کی قلی کھول دی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل سکیورٹی گورننگ باڈی میں رانا سمیع، اور ورکرز ویلفیئر بورڈ گورننگ باڈی میں راجہ شبیر کی تعیناتی سوالیہ نشان بن گئی۔پی ٹی آئی لیبر ونگ جون 2020 نوٹی فکیشن کے مطابق دونوں افراد کا لیبر یونین سے کوئی تعلق نہیں۔نوٹی فیکشن میں انکشاف کیا گیا کہ آل پاکستان ورکرز ٹریڈ اتحاد کے صدر رانا سمیع لیبر کنٹریکٹر ہیں جبکہ انصاف ورکر اینڈ ایمپلائی ٹریڈ یونین کے صدر راجہ شبیر کی ورکرز کے لئے کوئی نمائندگی نہیں۔

سوشل سکیورٹی اور ورکرز ویلفیئر بورڈ نمائندہ تنظیموں کا مذکورہ اقدام پر شدید رد عمل سامنے آیا۔ ورکرز نمائندہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ وزارت لیبر نے من پسند افراد کو نوازا گیا، وزیر اعلیٰ معاملے کا نوٹس لیں۔

واضح رہے کہ  محکمہ زراعت پنجاب میں 11 ہزار سے زائد پوسٹیں خالی ہونے کا انکشاف ہوا، محکمہ زراعت میں 34 ہزار سے زائد آسامیاں موجود ہیں، 34 ہزار آسامیوں میں سے 11 ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہیں۔ محکمہ زراعت کے سی پیک سیل میں 9 جبکہ میاں نواز شریف یونیورسٹی آف ملتان میں 535 پوسٹیں خالی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق پنجاب میں زراعت کے ریسرچ ونگ میں ایک ہزار سے زائد خالی آسامیاں ہیں۔ فیصل آباد زرعی یونیورسٹی میں 9 سو سے زائد آسامیاں خالی ہیں۔ 

پنجاب حکومت کو اس بارے گاہ بھی کیا گیا تاحال اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی، بیروزگاری اور غربت کی چکی میں پسنے والے حکومت کا منہ تکے رہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer