ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی سم ایکٹیویشن اور بینک اکاؤنٹس سے فراڈ میں ملوث گینگ بے نقاب

غیر قانونی سم ایکٹیویشن اور بینک اکاؤنٹس سے فراڈ میں ملوث گینگ بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عرفان ملک: لاہور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی اور ڈپلیکیٹ سم ایکٹیویشن میں ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا۔

 ترجمان کے مطابق   گرفتار ملزمان میں محمد عثمان، نیئر عباس اور محمد ریاض شامل ہیں، ملزمان ڈپلیکیٹ سمز کے ذریعے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرتے اور رقوم خفیہ طور پر ٹرانسفر کر لیتے تھے۔

متاثرہ شہری شبیر حسین کے بینک اکاؤنٹ سے بھی 4 لاکھ 22 ہزار 500 روپے نکلوائے گئے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے سم ایکٹیویشن کے لیے استعمال ہونے والی ڈیوائسز، ڈیجیٹل میڈیا اور مشتبہ ریکارڈ برآمد کیا گیا ہے۔

 NCCIA کے مطابق مزید متاثرہ شہریوں کی تلاش اور ملزمان کے نیٹ ورک کی جانچ جاری ہے۔