ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اِی چالان کے بعد نوپارکنگ جرمانے،ربوٹ کاریں تیار

 اِی چالان کے بعد نوپارکنگ جرمانے،ربوٹ کاریں تیار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سندھ پولیس نے کراچی میں اِی چالان کے بعد نوپارکنگ جرمانوں کی تیاری کردی۔

پولیس کی جانب سے نو پارکنگ جرمانوں کے لیے ’روبوٹ کاریں‘ تیار کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق پہلے مرحلے میں صدر اور طارق روڈ پر خودکار کیمروں سے لیس کاریں گشت کریں گی۔

20 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی’روبوٹ کاریں‘ نوپارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے اَی چالان کریں گی۔

دوسری جانب سندھ حکومت کی مشاورت سے کراچی میں اِی چالان کے جرمانوں کی رقم میں بڑی کمی پر سوچ بچار جاری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اِی چالان کے جرمانے ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت کراچی میں غیرمعمولی زیادہ ہونے پر کافی لے دے ہو رہی ہے۔