ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کی خرابی و انتظامی مسائل،12 پروازیں منسوخ، 32 تاخیر کا شکار

موسم کی خرابی و انتظامی مسائل،12 پروازیں منسوخ، 32 تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث ملک بھر کی 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 32 تاخیر کا شکار ہیں۔

 فلائٹ شیڈول کے مطابق شارجہ کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی 2 جبکہ قومی ایئر لائن کی کراچی سے سکھر اور لاہور کی 5 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں, قومی ایئر کی کراچی دبئی کی 1، اسلام آباد دبئی اور گلگت کی 3 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں, غیرملکی ایئر کی بھی لاہور ریاض کی ایک پرواز منسوخ کی گئی ہے۔

 فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد کی 13 اور لاہور کی 9 پروازوں میں تاخیر ہے, اسی طرح ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور پشاور کی بھی  10 پروازویں تاخیر کا شکار ہیں۔