نواز شریف نے خاور مانیکا کا انٹرویو دیکھا، ان کا  اس پر ردعمل بھی سامنے آ گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ خاور مانیکا نے جو باتیں کی ہیں، میرا نہیں خیال کے اس کے بعد ریاست مدینہ کا نام لینا چاہیئے تھا۔

 نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ 

نواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد واپسی سے پہلے ایک صحافی نے ان سے سوال کیا، "میاں صاحب کیا آپ نے خاور مانیکا کا انٹرویو دیکھا ہے؟"

نواز شریف نے جواب  دیا، جی دیکھا ہے جی۔

صھاٖی نے سوال کیا، "خاور مانیکا نے جو کچھ کہا ہے اس کے بعد رانا ثناء اللہ نے جو "در فٹے منہ" والی بات کی تھی کیا وہ درست ہے؟" 
 نواز شریف نے اس سوال کے جواب میں کہا، "جو باتیں انہوں نے (خاور مانیکا نے) کی ہیں، میرا نہیں خیال کہ اس کے بعد ریاست مدینہ کا نام لینا چاہیے."
 تھا۔"

صحافی نے مزید سوال کیا، "ریاست مدینہ کا تو وہ نام لیتے تھے  لیکن کیا اب اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کیا گل کھلاتے رہے؟ "

نوازشریف نے جواب میں کہا،"میں نے تو کہا ہے کہ جو باتیں انہوں نے کی ہیں پھر اس کے بعد ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہیے."