آئی سی سی نے سری لنکا کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی

آئی سی سی نے سری لنکا کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے سری لنکا کی رکنیت بحال کر دی ۔

 آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سری لنکا دو طرفہ کرکٹ اور آئی سی سی ایونٹس دونوں میں بین الاقوامی سطح پر مقابلہ جاری رکھ سکتا ہے، سری لنکا اپنے معاملات کو خود مختار اور حکومتی مداخلت کے بغیر چلائے، ایس ایل سی کو فنڈنگ ​​ آئی سی سی کے ذریعے کنٹرول کی جائے گی، سری لنکا اب آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی نہیں کرے گا۔