عمر گل اور سعید اجمل پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مقرر

عمر گل اور سعید اجمل پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مقرر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق کرکٹر عمر گل اور سعید اجمل کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا باولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی سی بی کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے باولنگ کوچز کا اعلان کیا گیا۔ سعید اجمل بطور اسپن باولنگ کوچ اور عمر گل بطور فاسٹ باولنگ کوچ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

خیال رہے کہ سعید اجمل پاکستان سُپر لیگ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے اسپن باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں  بھی نبھا چکے ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔

دوسری طرف عمر گل بھی پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے باولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔